جون 30, 2024

عرب لیگ کا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

سیاسیات- عرب لیگ نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کرلیا۔

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے  مصری میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عرب لیگ کے رکن ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 10 =