نومبر 27, 2024

عراق نے سوئیڈش سفیر کو ملک بدر کر دیا

سیاسیات-قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی اجازت دینے پر عراق نے سوئیڈش سفیر کو ملک بدر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے خلاف عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ غم اور غصے سے بھرے مظاہرین نے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی اور عوام نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

جس پر عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا اور ساتھ ہی سویڈن میں عراق میں موجود اپنے چارج ڈی افیئرز کو بھی واپس بلا لیا۔

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر دوبارہ سویڈن نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تو سویڈن سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کردیں گے۔

علاوہ ازیں عراقی سرزمین پر سویڈش ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کر دیا۔

تاہم بعد ازاں جمعرات کو حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک میں دوسری مرتبہ قرآن کو نذر آتش کیا گیا تو وہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 1 =