نومبر 24, 2024

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس سال شروع ہوگا. عراقی وزیر دفاع

سیاسیات- عراقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ اس سال کے آخر میں شروع ہوگا جو 2025ء تک جاری رہے گا۔

عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس سال  2024 سے شروع ہوگا جو 2025 تک جاری رہے گا۔

جب کہ بعض ذرائع نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ “ملک کا عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

العباسی نے کہا کہ عراق اور امریکہ نے دو مرحلوں میں نام نہاد “بین الاقوامی اتحاد” (امریکہ کی زیرکمان افواج) کے مشن کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

عراقی وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ امریکی انخلاء کا دوسرا مرحلہ 2026 میں مکمل ہو جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =