سیاسیات- عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملے میں ایک امریکی اور عراقی سمیت دو فوجی زخمی ہو گئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ بیلسٹک میزائل کا تھا، حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔
امریکی حکام کے مطابق عین الاسد ائیربیس پر حملے میں امریکی فوجی کو معمولی زخم آئے جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز کا اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔
اس سے پہلے عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ صوبہ الانبار میں امریکی فوج کے زیر استعمال عین الاسد کے اڈے کو کم از کم 20 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملہ اسرائیلی فضائیہ کی شامی دارالحکومت دمشق میں کارروائی پر ردعمل ہوسکتا ہے، جس میں ایرانی فوج کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔