جنوری 14, 2025

عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم

سیاسیات- عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے پیر کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا ۔

نواف سلام نے 128 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 84 ارکان کی حمایت حاصل کی جبکہ 9 اراکین پارلیمنٹ نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔35نے دونوں کی حمایت کرنے سے انکار کیا۔

نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ منگل کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔

گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔

دوسری جانب لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام کی تقرری پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے، امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانےمیں کامیاب ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 4 =