جون 22, 2024

طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کی بنیادوں کو ہلادیا. اسماعیل ہنیہ

سیاسیات- حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کی بنیادوں کو ہلاتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی مقاومت نے صہیونی حکومت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا جس کی وجہ امریکہ کو فوری طور پر تل ابیب کی مدد کے لئے آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی نے فراموشی کے سپرد ہوتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی محافل میں مزید اجاگر کردیا اور مقاومت نے ثابت کیا کہ دنیا کو اس اہم مسئلے سے چشم پوشی نہیں کرنا چاہئے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم عوام کی خواہشات کو ہمیشہ مدنظر رکھیں گے۔ صہیونی حکومت ابتدا سے جنگ بندی کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے حماس کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی فوج کا انخلاء چاہتے ہیں۔ اس حوالے ہر مثبت اور نیک نیتی پر مبنی تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اسرائیل وقت ضائع کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقاومت نے غزہ اور رفح میں کیا کردار ادا کیا۔ نو مہینے گزرنے کے باوجود مقاومت جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =