سیاسیات-قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اساتذہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگرد قاتلوں کا سراغ لگا کر فی الفور گرفتار کیا جائے۔