نومبر 24, 2024

صیہونی وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر لبنان سے ڈرون حملہ

سیاسیات۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر حزب اللہ نے ڈرون حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیساریہ کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + 16 =