اپریل 2, 2025

صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید

سیاسیات- اسرائیلی فورسز کے عید پر غزہ میں حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں طبی عملے کے 8 ارکان، شہری دفاع کے 5 کارکنوں اور ایک یو این ملازم کی ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven − 3 =