سیاسیات- باخبر ذرائع نے صیہونی رژیم کی جانب سے لبنان کے خلاف بڑے ہیمانے پر زمینی حملے کے منصوبے کی اطلاع دی ہے۔
باخبر ذرائع نے روزنامہ الاخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو لبنان کی حزب اللہ کے خلاف جارحانہ کاروائیوں کی توسیع پر غور کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف فضائی حملوں سے تل ابیب کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے اور اس ملک کے خلاف زمینی حملہ کیا جانا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ صیہونی رژیم حزب اللہ کی فورسز کی بازیابی اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کو روکنے کے درپے ہے۔
اس منصوبے کے مطابق صیہونی رژیم شام کے مقبوضہ علاقوں قنیطرہ اور مشرقی سرحدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کے مغربی علاقوں بقاع، رشیا اور حاصبیا میں داخل ہو جائے گی۔