ستمبر 28, 2024

صہیونی دشمن سے بدلہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ عبدالملک الحوثی

سیاسیات- یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے مکمل تیار ہے۔

یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت پر امت مسلمہ اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت مقاومتی رہنماؤں کو نشانہ بناکر خطے میں جاری جنگ کو مزید توسیع دینا چاہتی ہے تاہم ان حملوں کے بعد دشمن کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا اور صہیونیوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن صہیونی اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ فلسطین اور دوسرے مقامات پر موجود مجاہدین فولادی ارادے کے ساتھ اسرائیل کو نابود کردیں گے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی اقامت گاہ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی تصدیق کی ہے جس پر صہیونی طیاروں نے بیروت کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =