سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مولانا علی جعفر قمی نے ملت غیور ایران بالخصوص رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنهای اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
تعزیت نامہ کا متن اس طرح ہے:
الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ
آج عالم اسلام کے عظیم ہیرو و راہنما محافظ اسلام و قرآن و امت اسلامیہ کو اپنے بابرکت وجود سے محروم کر گئے دنیائے علم و ادب و سیاست کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اوران کےساتھیوں کا دار بقا کی طرف سفر کر جانا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے کہ جس میں پورا عالم اسلام بالخصوص ملت غیور ایران سوگوار ہے.
ہم صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی مرحوم اور ان کےساتھوں کے اھل خانہ، ایرانی عوام، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنهای، مراجع عظام تقلید، ملت اسلامیہ، ملت غیور ایران اور خصوصا حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ہمیں اس سانحہ پر بہت افسوس ہوا اور انکی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان کی عوام نے بھی اس سانحہ پر بہت افسوس کا اظہار کیا ہے شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی مرحوم اپنی مثال آپ ہیں خادم حرم امام رضا علیہ السلام اور صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعا مغفرت کرتے ہوئے مولانا علی جعفر قمی آف وطنہ لاہور نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔