سیاسیات- شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 100 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکہ سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع جہاں ڈرون آکر گرا۔
اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔