مئی 4, 2025

شام میں وسیع پیمانے پر جھڑپیں، تحریر الشام کے کئی دہشتگرد ہلاک

سیاسیات- شام میں عوام اور تحریر الشام دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں تحریر الشام کے کم از کم 42 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسد کی حکومت کے زوال کے بعد سے تحریر الشام کے دہشت گردوں نے ملک میں عوامی حقوق کی پامالی کے خلاف بلند ہونے والی آوازوں کو قتل و غارت گری کے ذریعے خاموش کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں عوام اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے۔ جھڑپیں شام کے ساحلی علاقوں اور طرطوس و لاذقیہ میں ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریر الشام کے متعدد دہشت گرد عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کچھ اسیر بھی کرلیے گئے ہیں۔

حمص اور طرطوس صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک لوگوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے۔

تحریر الشام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز نے لاذقیہ کے کچھ حصوں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − two =