فروری 13, 2025

شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، یوم القدس بھرپور طریقے سے منا کر صیہونی سرپرستوں کو مضبوط پیغام دیا جائے۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی راھنما اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس پوری قوت سے منایا جا رہا ہے اس وقت غزہ کی مظلومیت اور اسرائیل کی بربریت کے پیش نظر کوئی ھم وطن گھر میں نہ بیٹھے بلکہ جوق در جوق قدس کی ریلیوں میں شرکت کر کے اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو پیغام دیں کہ ھم قدس کی آزادی تک فلسطینی مجاہدین کے ساتھ کھڑے ھیں-مسلم حکمرانوں کو خاموشی توڑ امت کے ساتھ آواز ملانا ھو گی اور اسرائیل کے خلاف میدان میں آنا پڑے گا-تمام طبقات اور مسالک کو متحد ھو کر غزہ سے یکجہتی کا اعلان کرنے سے فلسطینیوں کے حوصلے بڑھیں گے اور اسرائیل کو شکست ھو گی-
علامہ عارف واحدی نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام خاصکر سپریم لیڈر آیت اللہ الحاج سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کو تعزیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی دھشتگرد ھے کسی قانون اور عالمی چارٹر کا پابند نہیں ضروری ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ سخت ترین ایکشن لے-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =