سیاسیات۔ میڈیا ذرائع نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران “حماہ ” اور “ادلب” کے اطراف میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
سانا نیوز کے مطابق شام اور روس کی فضائیہ کے مشترکہ حملوں میں مزید درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سانا نیوز ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران حماہ اور ادلب کے مضافات میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور اس دوران ان اسلحے کے گوداموں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
دوسری طرف دہشت گردوں نے حلب شہر میں آج سے کل صبح سات بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔