جولائی 4, 2024

سید ثاقب اکبر کی رحلت سے پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا

سیاسیات- داعی اتحاد امت، محقق، مفکر، شاعر، ادیب، مصنف، مترجم، ممتاز سکالر، سربراہ ادارہ البصیرہ جناب سید ثاقب اکبر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قم المقدس میں مسؤل شعبہ تحقیق، ادارہ البصیرہ امجد عباس مفتی کے گھر پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں قم میں موجود پاکستانی علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید ثاقب اکبر کی علمی و عملی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عظیم شخصیات کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے، اُن کی خدمات کو یاد رکھنا چاہیئے۔ سید ثاقب اکبر صاحب عظیم انسان تھے، وہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، اُن کی رحلت سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =