اپریل 4, 2025

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا ملعون پراسرار طور پر ہلاک

سیاسیات- سوئیڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی جسارت کرنے والا ملعون عراقی پناہ گزین ناروے میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سلوان صباح مومیکا نامی شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ تاحال پتا نہیں لگائی جاسکی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے گستاخی کرنے والے کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مومیکا سوئیڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لیے مشہور تھا جہاں اس نے کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − six =