سیاسیات- راولپنڈی حیدری چوک پر توہین قرآن کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ ہوا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوئیڈش اور ڈینش حکومت کے اس مجرمانہ فعل کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے امت کو اتحاد اور اسلامی ممالک خاص کر او آئی سی کو ملی اور اسلامی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا اگر اسلامی میں یہ حمیت ہوتی اور مسلم دنیا مؤثر انداز میں احتجاج ریکارڈ کراتے اور فوری طور پر اپنے ممالک سے سوئیڈش سفیروں کو نکالنے کا اعلان کرتے تو بار بار توہیں کی جرات نہ ہوتی اسلامی دنیا میں انتشار و افتراق دشمن کی جرات کا سبب بن رہا ہے مغربی معاشرہ خصوصی طور پر اور عالم کفر عمومی طور پر قرآن کی انسان ساز تعلیمات اور موجودہ دور میں مغربی جوانوں کے قرآن کی تعلیمات کی طرف رجحان سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے قرآن کی توہین کر رہا ہے مگر اس کی بھول ہے ان کی اس حرکت سے قرآن کا پیغام اور اس کی طرف رجحان میں مزید اضافہ ہو گا-
پروگرام میں تمام مسالک کے افراد کے علاوہ بھرپور میڈیا ارکان بھی موجود تھے علامہ شیخ محمد انور نجفی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل جناب سید ناصر عباس شیرازی،جناب زاہد جعفری اور دیگر حضرات نے بھی خطاب کیا۔