دسمبر 23, 2024

سقوط دمشق: شام میں 11 لاکھ سے زاید افراد بے گھر

سیاسیات- اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب تک 11 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ ’جس حملے کے نتیجے میں بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا، اس کے بعد انسانی ضروریات میں نمایاں اضافہ ہوا، بہت سے لوگوں کو فوری پناہ، خوراک اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت تھی۔‘

شام میں پہلے ہی  خانہ جنگی کے دوران پانچ لاکھ سے زائد اموات اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جب کہ نقل مکانی کی نئی لہر نے پہلے سے ہی نازک صورت حال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے خطے کے تمام کرداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں، شہریوں کا تحفظ کریں اور انسانی امداد تک رسائی کو ترجیح دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × two =