نومبر 23, 2024

سعودی عرب کی سربراہی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کیلیے اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس

سیاسیات۔ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سعودیہ کی میزبانی میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہو رہا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، اردن، مصر، قطر، ترکی، انڈونیشیا، نائیجیریا، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان ساتھ ساتھ عرب لیگ کے نمائندے اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل بھی شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کی قیادت اور میزبانی میں ہونے والے اجلاس کا مقصد عالمی قوتوں پر غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں پر مبنی دیرپا اور جامع امن کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

غزہ کی صورت حال پر کچھ عرسے قبل غیر معمولی عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کے دوران تشکیل دی گئی  وزارتی کمیٹی نے عالمی رہنماؤں اور حکام کے ساتھ سفارتی سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

جس کا مقصد فوری جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔ شہریوں کا تحفظ، اور محصور غزہ کی پٹی میں ضروری خدمات کی بحالی۔

ان ملاقاتوں کے دوران کمیٹی کے ارکان نے اسرائیلی فوجی جارحیت کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے بنیادی انسانی ضروریات اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے غزہ تک محفوظ راہداریوں کے قیام پر زور دیا تھا۔

آج ہونے والے اجلاس میں عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کو وزارتی کمیٹی کی کاوشوں اور اس کی روشنی میں مرتب کی گئی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =