سیاسیات۔ مکہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفتیان نے اسلامی فکری ہم آہنگی انسائیکلوپیڈیا کی منظوری دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے درمیان پل کی بنیاد سمجھی جانے والی دستاویز اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔ شرکاء نے سعودی وزارت دفاع کے فکری تحفظ کے مرکز کی طرف سے تیار کردہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل ہارمونی جاری کیا، جس کی تکمیل میں 60 علمائے دین نے حصہ لیا ہے۔ کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ ان کی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔
