اکتوبر 6, 2024

رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی

سیاسیات- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جمعہ خطبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خطبہ اعلیٰ معیار، حکیمانہ رہبری و رہنمائی اور شجاعت کا بہترین نمونہ ہے، اگر رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن پر قابو پاسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ رہبر معظم نے آشکار کیا ہے کہ دشمن کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پید اکئے جائیں اور اس پالیسی کو مسلم ممالک میں مختلف طریقوں سے اپنایا گیا ہے دراصل دشمن کی پالیسی ہی تفرقہ انگیزی ہے۔ دشمن الگ الگ حملہ حملے کرتے ہیں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے آتا ہے، اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن پر قابو پاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر قرآن کریم کے مطابق اگر مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہیں اللہ کی بے پناہ طاقت، رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیا جائیگا۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے متوجہ کیا کہ اصل مجرم سامراج ہے اور صہیونیت کی حالت ایسے غلام جیسی ہے جیسے قرآن میںہے (وہ غلام ) اپنے آقا پر ایک بوجھ ہے جہاں کہیں اسے بھیجے اس سے کوئی خوبی کی بات نہ بن پائے اور سامراج کا مقصد بڑا واضح ہے، جس کی نشاندہی رہبر معظم نے فرمائی کہ سامراج نے صہیونی حکومت کے تحفظ کی گارنٹی لی ہے، جو دراصل اس علاقے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش ہے۔ سامراج کا مقصد صہیونی حکومت کو مغرب کیلئے انرجی اور سامان کی فراہمی کا دروازہ بنانا ہے، سامراج کا یہ خواب چکنا چور ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 7 =