سیاسیات- دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی کابینہ کے وفد نے مدیر محترم حجت الاسلام علامہ بشارت حسین زاہدی کی سربراہی میں عتبات عالیات(مقامات مقدسہ) کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام حسین احمدی قمی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دوران ملاقات زائرین کی مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اہم مسائل جن میں زیارتی ویزا کا حصول، زائرین کی رفت و آمد و رہائش کے مسائل اور دوسری کئی مشکلات آقای احمدی قمی کے سامنے رکھی گئیں، سربراہ دفتر عتبات عالیات نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین راہنمائی اور مشکلات کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ثقافتی امور اور سوشل میڈیا کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات میں حجت الاسلام آقای بشارت حسین زاہدی کے علاوہ مولانا غلام محمد شاکری، مولانا ضیغم عباس جواد، مولانا محمد ثقلین واحدی، مولانا سید جاوید بخاری، سید ناصر عباس نقوی انقلابی، مولانا حسن حسرت، مولانا صادق الوعد, مولانا صادق مناوری اور مولانا غلام حیدر عابدی بھی موجود تھے۔