اپریل 5, 2025

حوثی ترجمان نے بی بی سی میزبان کو لاجواب کر دیا

سیاسیات-یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو  دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کو ہی لاجواب کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان نے حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی سے انٹرویو کے درمیان پوچھا کہ یمن غزہ سے میلوں دور ہے ، پھر آپ فلسطینیوں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟

اس سوال پر حوثی ترجمان نے جوابی سوال داغ دیا اور پریزنٹر سے ہی پوچھا کہ کیا بائیڈن اور نیتن یاہو ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ کیا وہ قابض ملک سے میلوں دور ہیں؟ یہ سن کر میزبان لاجواب ہوگئیں۔

انٹرویو میں حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی نے کہا کہ ان کا مؤقف ہے کہ فلسطین میں تباہی کی امریکی اور یورپی مشینوں کو جارحیت، جنگ اور دہشت گردی سے روکا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دنیا کی دو سب سے بڑی شپنگ کمپنیوں، MSC اور Maersk نے بھی دسمبر میں بحیرہ احمر میں اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔

18 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بحری فوج کی تشکیل کا اعلان کیا تاہم اسپین، اٹلی اور فرانس سمیت کئی ممالک اس اتحاد سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + one =