اپریل 3, 2025

حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ

سیاسیات- یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے شہر ایلات کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خلیج عدن میں “اسرائیلی جہاز” پر میزائل حملہ کیا ہے، بحیرہ احمر کے داخلی راستے کے قریب خلیج عدن میں اسرائیلی کارگو جہاز (MSC) سلور کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی لیکن ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اسرائیل کے قصبے ایلات کے مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایرو ائیر ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کی جانب سے مارے گئے میزائل کو مار گرایا تھا تاہم سائرن بجنے سے اسرائیلی جنوبی شہر ایلات میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں کے رد عمل کے طور پر صہیونی فورسز کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور حوثی اب تک اسرائیل پر 6 بلیسٹک میزائل داغ چکے ہیں۔

حوثی اپنے حملوں کو ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا نام دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے روک دیے تو بین الاقوامی جہازوں سمیت امریکہ اور برطانیہ یا اسرائیل کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینوں پر 139 دن سے مسلسل حملے جاری ہیں جس میں اب تک 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 70 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ کے قریب آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں بڑی  تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظمیں غزہ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے چکی ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =