دسمبر 26, 2024

حماہ کے ہوائی اڈے پر شامی فوج کا کنٹرول بحال

سیاسیات- شامی فوج نے اپنے 87ویں خصوصی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر اور حماہ کے فوجی ہوائی اڈے سمیت جبل زین العابدین نامی علاقے پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماہ کے شمال میں واقع خطاب و مراد نامی علاقے بھی شامی فوج کے تازہ آپریشن میں آزاد ہوئے ہیں نیز اس دوران روسی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی حماہ-حمص ہائی وے پر واقع ریستان پل پر دہشتگردوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں روسی لڑاکا طیاروں نے صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع شہر خان شیخون، کہ جس پر جبہة النصرہ نے 5 روز قبل قبضہ کیا تھا، میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر وسیع بمباری کی۔

ادھر شام میں روسی مصالحتی مرکز نے بھی اعلان کیا ہے کہ روسی و شامی فضائیہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ادلب، حلب اور حماہ میں 300 سے زائد عالمی حمایت يافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ روسی مرکز کے بیان کے مطابق اس ہوائی آپریشن میں عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے 9 میزائل سسٹمز، 7 ٹینک، 28 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 14 فوجی گاڑیاں، 1 کمانڈ سینٹر، گولہ بارود کا 1 گودام اور ڈرون طیاروں کا 1 گودام بھی تباہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − one =