اپریل 3, 2025

حماس کی دنیا بھر میں اپنے حامیوں سے ہتھیار اٹھانے کی اپیل

سیاسیات- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف حماس نے دنیا بھر میں اپنے حامیوں سے ہتھیار  اٹھانے کی اپیل کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سینئر حماس عہدیدار سامی ابو زہری نےکہا ہےکہ  جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھاسکتا ہو، اسے عملی اقدام کرنا چاہیے، دھماکہ خیز مواد، گولی، چاقو یا پتھر کچھ بھی نہ چھوڑیں، ہر کوئی اپنی خاموشی توڑ دے۔

سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ  اس شیطانی منصوبے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو قتل عام  اور بھوک کے ساتھ منسلک ہے۔

خیال رہےکہ غزہ کے تباہ حال علاقے کے باشندوں کو پڑوسی ممالک  مصر اور اردن منتقل کرنے کا خیال سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی گزشتہ روز اس منصوبے پر عمل کرنےکا کہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے  رفح کو خالی کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایکس پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہاکہ غزہ  کے تمام رہائشی جو رفح  میں موجود ہیں وہ فوری طور پر اپنے علاقے خالی کردیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا گیاہے اور ان سےکہا گیا ہےکہ وہ فوری طور پر المواصی کیمپ میں منتقل ہوجائیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =