اکتوبر 15, 2024

حماس کا اسرائیلی قافلے پہ حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

سیاسیات- جبالیہ میں حماس نے اسرائیلی قافلے پر حملے کرتے ہوئے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جب کہ امداد پر مکمل بندش کے باعث بھوک کا غلبہ ہے۔

گزشتہ روز امداد کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، غزہ میں صبح سویرے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نصیرت اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر بم برسائے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 2 =