ستمبر 24, 2024

حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈا جھوٹا قرار دے دیا

سیاسیات- فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈا کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحی سنوارغزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحیی سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 2 =