جون 23, 2024

حماس نے تبدیلیوں کی تجویز سے متعلق امریکی دعویٰ کی تردید کردی

سیاسیات ـ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے جبکہ حماس نے تبدیلیوں کی تجویز سے متعلق امریکی دعویٰ کی تردید کردی۔

دوحہ میں مصری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے متعلق کچھ تجاویز قابل عمل ہیں جبکہ کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے، حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کر لیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے نہ دی جائے گی۔

دوسری جانب حماس نے مجوزہ معاہدے پر نئی تجاویز دینے کی تردید کر دی ہے۔

حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق کوئی نئی تجاویز نہیں دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − ten =