سیاسیات- فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” نے غزہ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر “احمد بحر” کی شہادت کی خبر دی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق احمد بحر چند روز قبل غزہ کی پٹی میں قائم پارلیمنٹ کی عمارت پر صیہونی بمباری سے شہید ہوئے۔ حماس نے اپنے سینیئر رہنماء کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر احمد بحر صیہونی حملے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واضح رہے کہ احمد بحر، ابو اکرم کے نام سے معروف تھے۔ فلسطین کی مقاومت اسلامی نے اس حوالے سے کہا کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کی پارلیمنٹ پر حملے کی فوری طور پر عالمی تحقیقات کروانی چاہئیں۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے رواں مہینے 13 نومبر کو اپنی گولان بریگیڈ کی غزہ کی پارلیمنٹ میں داخلے کی تصاویر جاری کیں۔ صیہونی فوج نے غزہ کو پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کے دو دن بعد اس عمارت کو بارود سے اُڑا دیا۔