ستمبر 14, 2024

حماس جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا پر مشتمل جامع معاہدے کیلئے تیار ہے، اسماعیل ہنیہ

سیاسیات- امریکی صدر جوبائیڈن کے 3 مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کے مجوزہ منصوبہ پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس کا غزہ جنگ بندی تجاویز پر ردعمل امریکی منصوبے کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس جامع معاہدے کے لیے تیار ہے جس میں جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی انخلا شامل ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جامع معاہدے میں قیدیوں کا تبادلہ اور تباہ حال غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہو۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے غزہ جنگ بندی کےلیے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ معاہدہ 31 مئی کو پیش کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =