مارچ 9, 2025

حقوق بشر کے دعویدار خاموش تماشائی بنے قرآن کریم کی توہین کا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ آیت اللہ ہمدانی

سیاسیات- آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے حالیہ دنوں یورپ ممالک میں قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم امہ کو ہر حالت میں قرآن مجید کی توہین پر ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے حوزہ علمیه کے کچھ علماء سے ملاقات کے دوران، قرآن مجید کی توہین پر شدید غم و غصّے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی استکبار، پہلے سے زیادہ اسلام فوبیا میں مصروف عمل ہے اور وہ مقدسات اسلامی کی توہین کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے سوئیڈن سمیت یورپ ممالک میں جاری قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزادی بیان اور حقوق بشر کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر ان مجرموں کو ماحول فراہم کر رہی ہیں، لہٰذا اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم امہ کو ہر حالت میں قرآن مجید کی توہین پر ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =