سیاسیات-سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں قم المقدسہ میں غلامان امام مہدی فاونڈیشن کی جانب سے عشرہ فاطمیہ کی دوسری مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزا کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور زیارت جناب سیدہ (س) کے ساتھ ہوا. مجلس عزا کے مرکزی خطیب محترم حجت الاسلام مولانا قبلہ فدا حسین یزدانی صاحب نے خطاب کیا انہوں نے فضائل جناب سیدہ س بیان فرمائے اور جناب سیدہ کی محبت کے ثمرات کو مفصل بیان جبکہ مظلومیت جناب زهرا س غم و اندوہ کے ساتھ بیان کیا گیا۔
مجلس کے آخر میں نوحہ جناب سیدہ س پڑھا گیا مجلس کا اختتام زیارت معصومین ع اور سفرہ جناب زہرا س کے ساتھ ہوا ۔