جون 3, 2024

حسن نصر اللہ اسرائیل کو سرپرائز دے سکتے ہیں، صہیونی ذرائع ابلاغ

سیاسیات- صہیونی ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن اللہ اسرائیل کو سرپرائز دینے کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔

حزب اللہ نے ماضی میں مختلف مواقع پر اسرائیل کو حیرت میں ڈالتے ہوئے جدید ترین اسلحہ استعمال کیا ہے۔

طوفان الاقصی کے دوران بھی لبنانی تنظیم نے اپنی عسکری صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اسرائیل کو دو مختلف مراحل میں سرپرائز دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایسے اسلحوں کا استعمال کرنا ہے جن کو پہلے کبھی اسرائیل کے ساتھ تصادم کے دوران استعمال نہیں کیا گیا ہے اور دوسرا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال ہے جن کے ذریعے صہیونی ڈرون جہازوں کو فضا میں تباہ کیا جائے گا۔

صہیونی مبصر لیرل عنتبی نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیل کے خلاف میزائل بردار ڈرون طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے دفاعی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صہیونی فوج کو ان طیاروں کو تباہ کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا آئندہ مہینوں میں حزب اللہ ان طیاروں کو بڑے پیمانے پر استعمال کر سکتی ہے۔

عنتبی نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی طیاروں کو مختلف نوعیت کے میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیلی عسکری نظام حزب اللہ کے مقابلے میں عقب ماندہ ہے۔

دراین اثناء صہیونی جریدے اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے بغیر پائلٹ اڑنے والے طیاروں کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج اس بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حزب اللہ کے ڈرون طیارے بغیر کسی رکاوٹ کے صہیونی علاقوں میں داخل ہو کر تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ حزب اللہ اپنا ڈرون سسٹم متعارف کرانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =