جولائی 2, 2024

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی

سیاسیات- لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,877 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 1 =