ستمبر 28, 2024

حزب اللہ کے ڈرونز نے نیتن یاہو کے گھر کی تصاویر لے لیں

سیاسیات- لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کی تصویریں لینے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی قیادت میں خوف ہراس پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کا ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا ہے، حزب اللہ کے ڈرون نے قیصریہ میں موجود نیتن یاہو کے گھر کی تصاویر حاصل کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، حزب اللہ نے اپنے اس اقدام سے نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی اہلیت ثابت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت نیتن یاہو رہائش گاہ پر نہیں تھے، قیصریہ کے ساحل پر گشت کرنے والی اسرائیلی بحریہ کی ایک کشتی نے مبینہ طور پر آس پاس کے علاقے میں ایک مشکوک طیارے کی اطلاع دی تھی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جہاز کے ریڈار سسٹم نے نامعلوم طیارے کا پتہ لگایا لیکن دیگر مانیٹرنگ آلات اس کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں ناکام رہے، اس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے جنگی طیاروں کو علاقے میں بھیجا، جو کسی ڈرون کو تلاش کرنے میں بھی ناکام رہے، اسرائیلی فوج نے واقعہ کو ممکنہ طور پر ایک غلط الارم سمجھا اور مانا کہ ریڈار سسٹم کبھی کبھار پرندوں کے جھنڈ یا دیگر اشیا کو ممکنہ خطرات کے طور پر غلط شناخت کر لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 19 =