ستمبر 23, 2024

حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں بھاری نقصانات، تصاویر سامنے آ گئیں

سیاسیات- کل صبح حزب اللہ کی جانب سے لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ میں پہلی بار استعمال کیے گئے راکٹوں سے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس کو بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، ذیل میں دی گئی تصاویر حیفہ کے قریب اسرائیلی شہر کریات بیالیک کے ہیں۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + 15 =