سیاسیات۔ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کو صیہونی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر کامیاب حملے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو اس خصوصی آپریشن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جس میں جنگی مجرم نتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا غاصب صیہونی حکام کے لیے ایک پیغام تھا کہ اگر عالمی انصاف کے اندھے پن سے بچ نکلے تو مقاومتی محاذ اور حریت پسند عوام کی منصفانہ سزا سے بھاگ نہیں پاؤ گے۔ ابوعبیدہ نے زور دیکر کہا کہ غاصبوں کو اس کارروائی سے یہ پیغام مل گیا کہ رہبروں اور کمانڈروں کو شہید کرکے نہ صرف مقاموتی محاذ کو کمزور نہیں کر پاؤ گے
انکا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں کے نتیجے میں دشمنوں پر وار کرنے کے مجاہدین کے عزم و ارادے میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا۔ واضح رہے کہ ابوعبیدہ کا یہ بیان حزب اللہ لبنان کے تعلقات عامہ کے سربراہ محمد عفیف کی پریس کانفرنس کے بعد جاری ہوا، جس میں محمد عفیف نے تل ابیب کے قیصریہ علاقے میں واقع نتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ جمعے کو باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وار روم اور استقامتی محاذ کے سربراہ کے فیصلے کے مطابق صیہونی دشمن کے خلاف حملوں کی سطح میں اضافہ کیا جائے گا۔ حزب اللہ نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے چند دن کے اندر مقبوضہ علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔