اکتوبر 14, 2024

حزب اللہ کا حیفہ کے جنوب میں واقع فوجی اڈے پر حملہ

سیاسیات- حزب اللہ نے ہفتے کو اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے جنوب میں واقع فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے ’حیفہ شہر کے جنوب میں ایک اڈے پر حملہ کیا، جس سے وہاں موجود دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔‘

آج یعنی ہفتے کو اسرائیل میں یہودی مذہب کے مقدس دن ’یوم کپور‘ کے سلسلے میں عام تعطیل ہے۔

عرب نیوز کے مطابق حزب اللہ نے جمعے کو اسرائیلی عوام کو ملک (اسرائیل) کے شمال میں رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں سے دور رہنے کا کہا تھا۔

عربی اور عبرانی زبانوں میں جاری ہونے والے ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ ’اسرائیلی دشمن فوج شمالی اسرائیل میں اسرائیلیوں کے گھروں کو استعمال کرتی ہے اور بڑے مقبوضہ شہروں جیسے کہ حیفہ، تبریاس، ایکڑ میں رہائشی علاقوں کے اندر فوجی اڈے ہیں۔‘

بیان میں اسرائیلیوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ ’اپنی جان بچانے کے لیے ان فوجی اجتماعات کے قریب نہ جائیں۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 4 =