اگست 29, 2025

سیاسیات- لبنانی حکومت کی غفلت اور تاخیر کے باعث حزب اللہ نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا ذمہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں لبنانی حکومت کی غفلت اور سیاسی رکاوٹوں کے بعد حزب اللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل اپنے ذمے لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے یہ منصوبہ اپنی ذیلی کمپنی وعد اور ادارہ جهاد البناء کے ذریعے شروع کیا ہے۔ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے اور ہر مرحلے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ضاحیہ جنوبی اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کی جائے گی جبکہ سرحدی دیہات اس منصوبے میں شامل نہیں ہوں گے۔

مزید برآں، حزب اللہ اس سے پہلے بھی تقریباً چار لاکھ رہائشی یونٹس کی تعمیرِ نو پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور سرحدی علاقوں کے سوا تقریباً 90 فیصد تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کراچکی ہے۔

مبصرین کے مطابق، یہ اقدام اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ حکومتی ناکامی اور تاخیر کے باوجود حزب اللہ زمینی سطح پر عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =