اکتوبر 17, 2024

حزب اللہ حملوں میں 5 صیہونی فوجی ہلاک 15 سے زائد زخمی

سیاسیات۔  حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین 5 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے نوے سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔

لبنانی شہر قانا میں گھر اور طبی مرکز اور الیمونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری، 20 سے زیادہ افراد جاں بحق، چوبیس گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔

غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے، امریکا نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کردیا ہے کہ اسرائیل ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 10 =