نومبر 24, 2024

جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے لیکن اسرائیل کو ختم کرکے دم لیں گے۔ حزب اللہ

سیاسیات-  اسرائیل کے ساتھ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کی حمایت کے لیے جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن حوصلے پست نہیں، جارحیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ  کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک کینسر ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں اور طاقت پر یقین ہے۔ چاہے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے اسرائیل کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کے بعد اب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اس کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت 90 اعلیٰ کمانڈرز اور اگلی ممکنہ قیادت میں سے کچھ رہنما مارے گئے۔

تاہم حزب اللہ نے حماس کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =