اپریل 4, 2025

جنوبی لبنان میں گھروں کو لوٹنے والے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 22 شہید

سیاسیات۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔

لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں ایک فوجی اہلکار اور 6 خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے 19 سرحدی دیہاتوں میں اپنے گھروں کے لوٹنے والی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 2 ماہ کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے باوجود آج صبح سے لبنانی شہریوں نے اسرائیلی اور لبنانی فوج کی ہدایت کے برعکس جنوبی لبنان میں اپنے علاقوں میں واپسی شروع کردی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق متعدد مقامات پر شہری لبنانی فوج کی جانب سے بنائے گئے چیک پوائنٹس اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اپنے علاقوں کی جانب جانے لگے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مارون الراس کے علاقے میں لبنانی عوام اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں کے سامنے بھی آگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − 3 =