سیاسیات- احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں قم المقدسہ میں غلامان امام مہدی فاونڈیشن کی جانب سے عشرہ فاطمیہ کی چوتھی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزا تلاوت قرآن مجید اور زیارت جناب سیدہ (س) کے ساتھ شروع ہوئی. مجلس عزا کے مرکزی خطیب محترم حجت الاسلام مولانا قبلہ توقیر عباس کاظمی صاحب نے خطاب کیا جس میں فضائل جناب سیدہ س بیان فرمایا گیا جس میں جناب فاطمہ س شناسی کی اہمیت کے بارے فرمایا
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جس نے حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی حقیقی شناخت حاصل کر لی شک اس نے شب قدر کو درک کر لیا۔
حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی محبت کے آثار بیان کرتے ہوئے فرمایا
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو میری بیٹی فاطمہ(سلام اللہ علیہا) سے محبت کرے گا وہ بہشت میں میرے ساتھ ہوگا اور جو ان سے دشمنی کرے گا وہ دوزخ میں ہوگا۔ اور مظلومیت جناب زهرا س غم و اندوہ کے ساتھ بیان کیا گیا۔