نومبر 24, 2024

جبالیہ کیمپ محاصرہ: شہریوں کی ہجرت، بچے کچے مال پر صیہونی فوجیوں کا راج

سیاسیات۔  غزہ کے جبالیہ کیمپ میں 2 روز سے اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی مظالم کا شکار کئی فلسطینی اپنی جائیدادوں کو چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں اور محصور آبادی فاقہ کشی کا سامنا کررہی ہے۔

اسی دوران کچھ درندہ صفت اسرائیلی فوجیوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں نقل مکانی کرنے والے اور شہید ہونے والے غزہ کے شہریوں کے بچے کچے مال پر راج کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کو بچوں کے کمرے  میں ان کی الماریوں کی تلاشی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سگریٹ منہ میں دبائے ایک اسرائیلی  فوجی الماری سے لڑکیوں کی دو اسکرٹس اٹھائے ہوئے کھڑا ہے اور اپنے ساتھی فوجیوں سے رائے طلب کررہا ہے کہ کیا پہنوں؟

ویڈیو میں دوسرا اسرائیلی فوجی اسکرٹس اٹھائے اپنے ساتھی کو پنک اسکرٹ پہننے کا مشورہ دیتا ہے جس پر وہ اسے پہننے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

اس پر کمرے میں  موجود تمام اسرائیلی فوجی ہنسنا شروع کردیتے ہیں، سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز اپنی جارحانہ کارروائیوں کے دروان امریکی و برطانوی فلاحی اداروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بھی ہلاک کر چکی  ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + five =