نومبر 24, 2024

تہران ریاض معاہدہ امت اسلامیہ کے ارتقاء اور علاقائی امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ مولانا فضل الرحمن

سیاسیات- جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کے نام ایک خط ارسال کر کے تہران ریاض تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ایران و پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے کامیاب ویژن اور ایرانی حکام کی خردمندی کی حکایت کرتی ہے اور اس سے امت اسلامیہ کی حیثیت کے ارتقا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران و سعودی عرب کی دوستی سے خلیج فارس کے علاقے میں آپسی کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور مستقبل قریب میں اس سے جنگِ یمن کے خاتمے اور عالم عرب کے دیگر بحرانوں کے حل میں مدد ملے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی جمعیت علمائے اسلام اتحاد و وحدت کو مسلم اقوام کی ترقی و رفاہ کی بنیاد سمجھتی ہے اور اس بات کی قائل ہے کہ آپسی اختلاقات کو گفتگو اور آپسی تعاون کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 15 =