مارچ 29, 2025

تمام عالمی سازشوں کے باوجود مقاومت مضبوط ہے، زیاد النخالہ

سیاسیات۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک “جہاد اسلامی” کے سیکرٹری جنرل “زیاد النخالہ” نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران استقامتی محاذ کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شجاع افراد دشمن کے ساتھ بڑی بے جگری سے لڑے۔ انہوں نے اپنی شہادت کے ذریعے خداوند متعال اور مقاومت کے حامیوں کے ساتھ اپنے قول کو سچا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قربانیوں کے باوجود خطے میں مزاحمتی گروہوں کا اتحاد و یکجہتی برقرار ہے۔ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر باقی رہے گی۔ ہماری قوم نے ثابت کیا کہ وہ مضبوط ہے اور عالمی سازشوں کے باوجود انہیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کے حوالے سے سالانہ منبر القدس سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر زیاد النخالہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عظیم اور وقار بلند ہے۔ قاتل صیہونی اور ان کے اتحادی ہمارا ارادہ نہیں توڑ سکتے۔ ہم ہر چیلنج کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں۔ آج ہماری ملت و مقاومت تاریخ رقم کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + twenty =