نومبر 24, 2024

تل ابیب پر فلسطینی مجاہدین کا حملہ، بن گورین ایئر پورٹ بند

سیاسیات-تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے میزائل حملوں کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے اور سیکورٹی صورت حال کی بنا پر بن گورین ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیا۔ بعض ذرائع نے صیہونی کالونیوں پر مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں کئی صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ ریشون لتسیون شہر، ناحال عوز صیہونی کالونی اور پالماخیم ایئربیس میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

اسی اثنا صہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تقریبا ایک سو راکٹ اور میزائل مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے ہیں۔ صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اب تک تقریبا چھبیس میزائل صیہونی کالونیوں کی جانب فائر کیے جا چکے ہیں۔ منگل کے روز صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا جس میں تحریک جہاد اسلامی کے تین اعلی کمانڈروں، عورتوں اور بچوں سمیت پندرہ افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت نے کچھ دیر قبل ایک بار پھر غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس پر ہوائی حملے کیے ہیں جن میں کم از کم ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو ا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 15 =